مکان
سنٹر آف سوشل ارجنسیز اینڈ ایمرجنسیز آف بارسلونا (CUESB)
مستقل اور عاملگیر سماجی خدمت کی سروس۔ اس کا مقصد اُن لوگوں کی خدمت کرنا ہے جو خطرے یا سماجی عجلت کی صورتِ حال میں ہیں (مثلاً، رہائش کی جگہ نہ ہونا، خوراک کے وسائل کی کمی، جنسی تشدد کی وجہ سے بد سلوکی یا بزرگ افراد کی دیکھ بھال میں کوتاہی)۔
Carrer Llacuna, 25, Barcelona
’خدمت، بازیابی اور آؤبھگت کی سروس‘ (SARA)
میونیسپل آؤٹ پیشنٹ سروس جو اُن افراد کو مخصوص خدمت پیش کرتی ہے جو جنسی تشدد کا شکار ہیں (مثلاً خواتین، بچے اور نوجوان، اور LGTBI (ایل جی ٹی بی آئی) یا ان کے قریبی ماحول میں لوگ جو اس تشدد سے براہ راست متاثر ہیں)۔ پیشہ ور عملے اور متاثرین کے قریبی ماحول کے لوگوں کو مشورے بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ مکان تلاش کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
ذاتی طور پر فوری خدمت: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، سوموار تا جمعه، بغیر وقت لیے (Carrer Marie Curie, 16)۔
سوموار سے جمعرات تک، صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک اور جمعہ صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک۔
بارسلونا ہاؤسنگ کنسورٹیم
سماجی ہنگامی حالات میں رہائش گاہ کی سہولت۔ اگر آپ کسی ہنگامی صورتِ حال کا شکار ہیں یا آپ کو رہائش کھونے کا خطرہ ہے تو آپ کو چاہیئے کہ اپنے قریببی ہاؤسنگ آفس سے رابطہ کریں اور اپنا مدعا بیان کریں اور وہ آپ کو بہترین حل تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔