Skip to main content

پیپرز حاصل کرنے کے طریقے

عارضی قیام کی اجازت

اسپین میں 30 سے 90 دنوں تک رہنے کی اجازت (ملک کے مطابق)۔ یہ وقت گزرنے کے بعد آپ کو اس اجازت نامہ کی توسیع کرنی ہو گی یا رہائش کی اجازت لینی ہو گی۔

ریذیڈنس یا رہائش کی اجازت

اسپین میں 90 دن سے زیادہ رہنے کی اجازت۔ یہ عارضی یا طویل مدت کی ہو سکتی ہے۔

عارضی رہائش کی اجازت

یہ آپ کو اسپین میں 90 دن سے زیادہ اور پانچ سال سے کم رہنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس عارضی اجازت کی درخواست امیگریشن آفس میں دی جا سکتی ہے اور اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسکی تجدید کی جاتی ہے۔

طویل مدت کی رہائش کی اجازت

یہ آپ کو 10 سال تک ہسپانوی شہری کی طرح رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ اسے 5 سال کی عارضی رہائش کی اجازت کے بعد اپلائی کر سکتے ہیں۔