Règim per obtenir residència
جنرل نظام
اسپین میں تارکین وطن کی دو بڑے گروہوں میں درجہ بندی کی جاتی ہے: غیر یورپی یونین کمیونٹی (جو یورپی یونین کے رُکن ممالک کے شہری نہیں ہیں) اور یورپی یونین کمیونٹی (جو یورپی یونین کے رُکن ممالک کے شہری ہیں)۔ پہلا گروہ امیگریشن کے جنرل نظام (رائل ڈیکری 557/2011) کے تحت ہے اور دوسرا گروہ یورپی یونین کمیونٹی نظام (رائل ڈیکری 240/2007) کے تحت ہے، جو کہ زیادہ مفید ہے۔
یورپی یونین کمیونٹی کا نظام
یورپی یونین کے رُکن ممالک کے شہری اپنے خاندان کے ارکان سے ملنے کا حق رکھتے ہیں، جو بھی اُن کی قومیت ہو (رائل ڈکری 240/2007)۔ یہ فیملی ارکان میاں یا بیوی، منگیتر/کامن لاء پارٹنر، اولاد یا والدین اور وسیع فیملی کے ارکان (اگر سنگین بیماری یا معذوری کے باعث یورپی یونین کے شہری کی ذمہ داری ہیں) ہیں۔ اگر آپ اسپین میں یورپی یونین کے شہری کے فیملی ممبر کے طور پر داخل ہوتے ہیں تو آپ یورپی یونین کمیونٹی کے نظام کے تحت ہونگے اور جنرل نظام کے تحت نہیں۔
کامن لاء پارٹنرز اور میاں بیوی میں کیا فرق ہے؟ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی ہسپانوی سول کوڈ اور ریاستی پبلک اداروں کے تابع ہے، جبکہ کامن لاء پارٹنرز کی زندگی ہر علاقائی خودمختار حکومت کا اپنے علاقہ میں نافذ ضوابط کے تابع ہے۔
کامن لاء پارٹنرز: بُنیادی طور پر ہہ مختلف یا ہم جنس افراد کے جذباتی اور مل کر رہنے کا ایک رشتہ ہے، جو ایک دوسرے سے شادی کے رشتہ میں نہیں ہیں۔ کاتالونیا میں انہیں تب پارٹنرز سمجھا جاتا ہے جب یہ دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران مسلسل ایک ساتھ رہ رہے ہیں، یا اگر ان کی آپس میں اولاد ہے یا اگر انہوں نے پبلک رجسٹر میں اپنے رشتہ کا اندراج کیا ہے۔
کامن لاء پارٹنرز کے طور پر اندراج کروانے کے لئے آپ کا اور آپ کے/کی پارٹنر کا:
بالغ ہونا،
ایک ہی مکان میں پادرون میں مندرج ہونا،
آپس میں رشتہ دار نہ ہونا
اور کسی تیسرے شخص سے شادی نہ ہونا ضروری ہے۔
نوٹری کے سامنے باضابطہ طور پر پارٹنرز کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد، آپ کو Registro de Parejas Estables de Cataluña (کاتالونیا کے مستحکم پارٹنرز کا رجسٹر) میں اپنا نام درج کروانا ہو گا اور اس کے فوراً بعد، یورپی یونین کے شہری کے فیملی رُکن کے کارڈ کی درخواست دینا ہوگی۔
تمام دستاویزات جمع کروانے کے بعد آپ کو resolución favorable یا سازگار فیصلہ (اس دستاویز میں آپ کا شناختی نمبر NIE ہو گا) کا انتظار کرنا ہو گا اور اس کے بعد شناختی کارڈ (TIE) بنوانے کے لئے پولیس سے اپائنٹمنٹ لینا ہو گی۔
درکار دستاویزات:
پارٹنرز کے طور پر درج ہونے کا سرٹیفکٹ
فارم EX-19
ہسپانوی شہری کا شناختی کارڈ (DNI)
موجودہ پاسپورٹ
پیدائش کا سرٹیفکٹ
آپ کے/کی پارٹنر کو مالی وسائل ظاہر کرنا ہونگے: بینک اکاؤنٹ میں €7000 کے لگ بھگ پیسے (یہ مقدار تبدیل ہو سکتی ہے اور اسے IMPREM کے مطابق مقرر کیا جاتا ہے، اسے جنرل نظام میں دیکھیئے) یا کام کا ایک موجودہ کنٹریکٹ۔
غیر معمولی حالات کا نظام
اسپین کچھ عرصے سے مقیم غیر یورپی افراد کو غیر قانونی طور پر رہنے کی بجائے قانونی طور پر رہنے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
’آرائیگو‘ کی درخواست کرنے کے لئے سب سے اہم مطالبہ ملک کے ساتھ اپنے ناتے کو ظاہر کرنا ہے، یعنی کہ، ثقافتی، سماجی، اقتصادی، فیملی یا تعلیمی عوامل جو آپ کو اسپین سے جوڑتے ہیں۔
یہ نہایت اہم ہے کہ جن کورسز، تقریبات اور ایسوسی ایشنز میں آپ شرکت کرتے ہیں اُن سے اس شرکت کا سرٹیفکیٹ مانگیں۔
اس اجازت نامہ کی مدت ایک سال کی ہے، اس کے بعد آپ اپنے کیس کے لحاظ سے اپنی کارروائی کو عام نظام یا یورپی یونین کمیونٹی نظام کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔
’آرائیگو‘
’آرائیگو‘ کی درخواست کیسے کی جاتی ہے؟
امیگریشن آفس سے اپائنٹمنٹ لیں اور اپنے ساتھ مندرجہ ذیل داستاویزات لے کر جائیں:
غیر معمولی حالات کے تحت ریذیڈنس حاصل کرنے کا سرکاری فارم EX10
اریجنل پاسپورٹ اور اس کی فوٹو کاپی
شناختی نمبر NIE (اگر پہلے کبھی ملا ہے)
رسید جو ظاہر کرے کہ آپ نے فیس ادا کی ہے (€15,75)
پادرون کا سرٹیفکٹ
پچھلے 5 سالوں کا کریکٹر سرٹیفکٹ
اپلائی کی جانے والی ’آرائیگو‘ کی قسم کے مطابق مخصوص دستاویزات:
بین الاقوامی نظام
پناہ
یہ نظام ان لوگوں کے لئے ہے جو جنگوں، قدرتی آفات یا ایسے حالات سے بھاگ کر اسپین آئے ہیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس خطرے کی وجوہات ’نسل، مذہب، قومیت، کسی خاص سماجی طبقہ سے تعلق یا سیاسی رائے ہو سکتی ہے، یا اپنے ملک سے باہر ہے اور ان خطرات کے باعث اپنے ملک میں پناہ نہیں حاصل کر سکتا، یا اس کی کوئی قومیت نہیں (بے وطن) ہے اور ان حالات کے نتیجے میں اپنے رہائش کے ملک سے باہر ہے اور ان خطرات کی وجہ سے اس ملک واپس جا نہیں سکتا یا جانا نہیں چاہتا‘۔
درخواست جمع کروا سکتے ہیں:
Oficina de Asilo y Refugio-OAR (پناہ و تحفظ کا آفس) میں
برّی، فضائی یا بحری سرحدوں پر
امیگریشن آفس میں
نیشنل پولیس کے صوبائی امیگریشن اور دستاویزی دفتر میں
کسی بھی بیرونی ملک اسپین کے سفارت خانے یا قونصل خانے میں
پناہ کی درخواست کرنے کے لئے آپ کو کسی قریبی امیگریشن آفس کی اپائنٹمنٹ لینا ہو گی۔ اپنے ملک سے بھاگنے کی وجوہات بیان کرنے کے لئے ایک انٹرویو دینا ہو گا، اپنا پاسپورٹ، کریکٹر سرٹیفکٹ اور فارم EX10 پیش کرنا ہو گا۔