Skip to main content

پراجیکٹ کے بارے میں معلومات

اس چھوٹی سی اشاعت کا مقصد سلطنت اسپین کے امیگریشن قانون سے منسلک دفتری اور کاغذی کاروائیوں کو جاننے اور سمجھنے میں آپ کی رہنمائی کرنا اور اس اشاعت کا ایک نقشے کے طور پر آپ کے کام آنا ہے۔ امیگریشن اور اس سے منسلک تمام قوانین ایک ایسے پیچیده اور پُر تشدد نظامی ڈھانچے کا حصہ ہیں جس کا مقصد ہے کہ ہم تھک جائیں اور ہمت ہار جائیں۔ ویلفیر ریاست، گلوبل ساؤتھ (سابقہ نو آبادیات) سے آنے والے مہاجرین کو بغیر کاغذات* اور دفتری چکروں میں رکھ کر خود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اسی لئے یہ بہت اہم ہے کہ ہم خود کو آگاہی دیں اور جانیں کہ کاغذات کے ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر ہمارے کیا حقوق ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی عزت اور وقار کا مطالبہ کریں، کیونکہ یہ سر زمین اور اس کی معیشت ہمارے خِطوں اور اجسام کے استحصال پر قائم ہے۔ ہجرت، رہائش، خوراک، لباس، آرام، پناہ، بغیر کسی قسم کے تشدد کے اپنی شخصیت کا آزادانہ انتخاب اور کمیونٹی** کی ثقافتی زندگی میں شریک ہونے جیسے حقوق بُنیادی حقوق ہونے چاہییں۔

کاغذات حاصل کرنے کی کاروائیاں نا قابلِ سمجھ بھول بھلیاں ہیں۔ اسی لئے ہم نے اس گائیڈ کو تشکیل کیا ہے تا کہ ان کاروائیوں کو سمجھنے میں آسانی پیدا کی جائے اور آپ کو احساس دلایا جائے کہ آپ اس میں اکیلے(ی) نہیں ہیں۔ 

یہاں آپ کو کاغذی کاروائیوں کی ایک گائیڈ ملے گی تاکہ آپ اپنی دستاویزات کو ترتیب دے سکیں اور ایسوسی ایشنز اور پروجیکٹس کی فہرست ملے گی جن سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

صبر کریں اور یاد رکھیں کہ ہجرت کرنا ایک حق ہے اور کوئی بھی شخص غیر قانونی نہیں ہے! آپ اکیلے(ی) نہیں ہیں! ہم آپ کے ساتھ ہیں! 3>

اس پراجیکٹ کو سانتا مونیکا 2022-2023 کے پارٹیسی پیشن میں میڈیئیشن گروپ (تاؤ لُونا آکوستا، ڈییانا رانخیل، خُوان داوید گالیندو، کلارا پیاسویلو) نے دوسرے اداروں کے تعاون کے ساتھ پروموٹ کیا ہے۔

ٹیکسٹ ایڈیشن: لوئیسا فاگآ

ڈیزائن: پاپیتا کریؤیا

ویب ڈیزائن: Colectic

 

 

 

Entitats Col·laboradores

 

La Creatura (لا کریاتورا)

ایسوسی ایشن مائیگریشن اور سوشل اور سولیڈری اکانومی (Migress)

ایسوسی ایشن ‘میس کا کوراس‘ (Més Que Cures)

یونین ’سندی یار‘ (Sindillar)

کنیکٹڈ (Conectats)

Fundació Surt (سُرت فاؤنڈیشن)

S.O.S Racisme (سوس ریسزم)

Abarka (آبارکا)

Lumbung Press (لُمبُنگ پریس)

RED JURÍDICA ANTIRACISTA (اینٹی ریسسٹ قانونی نیٹ ورک)

Putas Indignadas (غضب ناک طوائفیں)

’ٹوپ مانتا‘