Skip to main content

پادرون (مردم شماری میں نام کا اندراج)

پادرون یا مردم شماری کے رجسٹر میں اپنا نام درج کروانا ہر شہری کا حق ہے اور اس کی بدولت آپ صحت عامہ کے نظام، بینک اکاؤنٹ، کم سن بچوں کی بنیادی تعلیم جیسے سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ فیملی کو بلانے، آرائیگو سوسیال کے ذریعے پیپرز اپلائی کرنے یا کسی اور کاروائی کے لئے آپ بارسلونا میں اپنی رہائش ثابت کر سکتے ہیں۔

 

اس کے لئے آپ کو بلدیاتی دفاتر میں اپائنٹمنٹ لینا ہو گی۔

CÓDIGO QR:

https://seuelectronica.ajuntament.barcelona.cat/oficinavirtual/es/tramit/20100001515

 

مالک مکان یا کرائے کے کننٹریکٹ پر جس شخص کا نام ہے، آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات دینے ہیں:

شناختی کارڈ (DNI یا NIE) کی فوٹو کاپی

جائیداد یا کرائے کے کانٹریکٹ کی دستاویز کی اریجنل اور فوٹو کاپی

مالک مکان یا کرائے والے شخص کی اجازت۔ یہ ایک فارم ہے جسے آپ نے پُر کرنا ہے۔ یہ فارم اِس ویب سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

https://www.bcn.cat/recursos/tramits/padro/Autoritzaciodomicili_cas.pdf

پچھلے تین ماہ کے بلوں کی ادائیگی کی رسید (ایک کافی ہے)

اس کے علاوہ، اپنے پاسپورٹ کی اریجنل اور فوٹو کاپی لے کر جائیں اور اس کے ساتھ اپائنٹمنٹ کی تصدیق کی پرنٹڈ کاپی۔

 

مستقل پتہ نہ ہونے کی صورت میں نام رجسٹرد کرانے کے لئے آپ کو Informe de Conocimiento de Residencia-ICR (رہائش کی شناخت کی رپورٹ) اپلائی کرنی ہو گی۔

CÓDIGO QR:

https://seuelectronica.ajuntament.barcelona.cat/oficinavirtual/es/tramit/20160001216

پتہ
Oficinas de atención ciudadana de Barcelona.